(ویب ڈیسک ) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) اور ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت مل گئی۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ کا ٹویٹ پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی کا خاتمہ ہوگیا، پی آئی اے اور ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت مل گئی۔
انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی ختم کر دی، ایئر بلیو لمیٹڈ، کو بھی تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت مل گئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کامیابی وزارتِ ہوا بازی کی مکمل توجہ کے باعث ممکن ہوئی، آج ایک تاریخی دن ہے، وزارت ہوابازی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کیا، بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کے معیار کے مطابق حفاظتی نگرانی کو یقینی بنایا گیا۔

Source link


















