
ویب ڈیسک: گزشتہ شب پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد، حکومت نے ایک اور خوشخبری سنا دی ہے۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد، حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پاکستان کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔


















