پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر، ترسیل ، تقسیم کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے اہم قانون سازی کا فیصلہ 

پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر، ترسیل ، تقسیم کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے اہم قانون سازی کا فیصلہ 

پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر، ترسیل ، تقسیم کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے اہم قانون سازی کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے   پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر، ترسیل اور تقسیم کے خلاف جرائم کو روکنے کے لئے اہم قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت داخلہ نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2026 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی   فضائی،  زمینی اور بحری ذرائع سے ترسیل کو قانونی تحفظ  دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی چوری، نقصان پہنچانے کی غرض سے اقدامات پر جرمانہ ایک کروڑ سے بڑھا کر تین کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل کے  متن کے مطابق چوری شدہ پیٹرولیم مصنوعات بیچنے، خریدنے، منتقل کرنے یا سٹور کرنے پر سات سے چودہ سال قید با مشقت، تیس لاکھ جرمانہ ہو گا،چوری شدہ پیٹرولیم مصنوعات بیچنے، خریدنے، منتقل کرنے یا سٹور کرنے میں معاونت کرنے والے شخص کو بھی چودہ سال قید، تیس لاکھ جرمانہ ہو گا،چوری شدہ پیٹرولیم مصنوعات بیچنے، خریدنے، منتقل کرنے یا  سٹور کرنے  کے جرم میں ملوث گاڑی کو بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹ بننے والے شخص کو دس سے چودہ سال قید ، تیس لاکھ جرمانہ ہوگا۔

پیٹرولیم پائپ لائنز کو نقصان پہنچانے پر بغیر وارنٹ گرفتاری کے اختیارات دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *