
(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لئے جلد از جلد باڈی کیم لگانے کا حکم دے دیا۔
پنجاب میں رشوت، بدسلوکی اور الزام کی کوئی گنجائش نہیں – پیرا فورس کی ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ ہوگی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لئے جلد از جلد باڈی کیم لگانے کا حکم دے دیا۔ پیرا فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشنز بھی شروع ہونگے ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پیرا فورس کو پیغام دیا کہ قانون ہر حال میں نافذ ہو مگر عوام کے ساتھ رویہ ہمیشہ درست اور دوستانہ اور باعزت ہو۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پیرا فورس کی کارکردگی، نگرانی اور اصلاحات پر مکمل بریفنگ دی گئی اور نئے فیصلے بھی کیے گئے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہر شہری کے لیے تیز، محفوظ اور ماحول دوست خدمت کے لئے پیرا فورس کے لیے الیکٹرک وہیکلز کا حکم دے دیا۔انہوں نے سٹیٹ دی آرٹ پیرا ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پیرا اچھا کام کررہی ہے، عوام میں نیک نامی کمانے کے لئے نتائج پر توجہ دی جائے۔قانون ضرور نافذ کیا جائے مگر عوام کے ساتھ رویہ درست ہونا چاہیے۔عوام کے لئے سہولت اور خدمت کرنے والوں تاریخ یاد کرتی ہے۔


















