
لاہور:پاکستان کی مقبول ڈیجیٹل کریئیٹر اور ٹک ٹاکر پیاری مریم کے انتقال کے بعد ان کے آخری وی لاگ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ زچگی کے دوران پیچیدگیوں کے باعث پیاری مریم دو روز قبل انتقال کر گئیں، جس پر مداح اور ڈیجیٹل کمیونٹی سوگوار ہیں۔
پیاری مریم چھوٹے و لاگز، فیملی و لاگز اور لب سنگ ویڈیوز کے لیے مشہور تھیں۔ ان کے یوٹیوب پر تقریباً 198 ہزار سبسکرائبرز، ٹک ٹاک پر 2.3 ملین فالوورز اور انسٹاگرام پر 133 ہزار فالوورز موجود تھے۔
ان کے آخری و لاگز کے چند کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، جن میں وہ اپنی حمل کی روٹین، بچوں کے لیے خریداری اور خاندان کی خوشیوں کے لمحات شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ مریم نے مداحوں سے دعا کی درخواست کی تھی تاکہ ان کے اور آنے والے بچوں کی خوشیوں کے لیے دعائیں کریں۔
سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے مریم کی موت کو حسد یا نظر کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے واضح کیا کہ زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔ مداح اور ڈیجیٹل کمیونٹی نے خاندان کے لیے صبر اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔


















