ویب ڈیسک: پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے تحت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے جماعت دہم کے سالانہ امتحانات 2026 کی باضابطہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس میں صوبے بھر کے لیے صبح اور شام کے گروپس کے مضامین کے مطابق شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک کے امتحانات مارچ میں شروع ہوں گے اور یکساں ٹائم ٹیبل کے تحت اپریل تک جاری رہیں گے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق صبح کے پرچے 9:00 بجے شروع ہوں گے، جبکہ شام کے پرچے 2:00 بجے لیے جائیں گے۔ جمعہ کے روز شام کا امتحان 2:30 بجے شروع ہوگا۔

حتمی ٹائم ٹیبل جاری ہونے کے بعد طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تیاری اسی کے مطابق ترتیب دیں اور بورڈز کی جانب سے جاری کردہ امتحانی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کریں۔ حکام نے امیدواروں پر زور دیا ہے کہ وہ امتحانی مراکز پر بروقت پہنچیں اور ضروری دستاویزات ہمراہ لائیں تاکہ امتحان کے دن کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔


















