پنجاب میں میونسپل سٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنےکافیصلہ

پنجاب میں میونسپل سٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنےکافیصلہ

پنجاب میں میونسپل سٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک: پنجاب میں میونسپل سٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیزاور کنٹریکٹرز صفائی یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس ہوا،جس میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پنجاب بھر میں صفائی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران متعلقہ میونسپل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیربلدیات پنجاب ذیشان رفیق  نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید کے دنوں میں خصوصی پلان بنانےکاحکم دیاہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیزاورکنٹریکٹرزصفائی یقینی بنائیں، ہیلپ لائن اورایپ پرشکایات پربروقت ایکشن لیناہوگا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *