
ویب ڈیسک: بین الاقوامی گیم ساز کمپنی سونی نے اپنے مقبول ترین گیم کنسول پلے اسٹیشن 5 (PS5) کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی ٹیرف میں اضافے کے بعد مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا “گارڈین” کی رپورٹ کے مطابق سونی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق مختلف خطوں پر ہوگا۔ برطانیہ میں PS5 کے نئے کنسول ایڈیشن کی قیمت 429.99 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے، جبکہ یورپ میں اس کی نئی قیمت 499.99 یورو ہو چکی ہے۔
آسٹریلیا میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں PS5 اسٹینڈرڈ ماڈل کی نئی قیمت 829.95 آسٹریلوی ڈالر اور ڈیجیٹل ایڈیشن کی قیمت 749.75 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ میں کنسول کی قیمت بالترتیب 949.95 اور 859.95 نیوزی لینڈی ڈالر ہو گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈسک ڈرائیو کے ساتھ آنے والے PS5 ماڈل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ سونی کا PS5 کنسول بنیادی طور پر جاپان اور چین میں تیار کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں امریکی حکومت کی جانب سے جاپان پر 24 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، جس کے بعد کمپنی نے معاشی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے قیمتوں میں یہ اضافہ کیا ہے۔
Source link


















