ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کا معاملہ،،،، سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے مختار احمد رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ۔
حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الہی کی طبعیت ناساز ہے ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔
پرویز الہی سمیت دیگر کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ اینٹی کرپشن نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔
Source link