پتنگ بازی پر 90 روز کیلئے پابندی عائد

پتنگ بازی پر 90 روز کیلئے پابندی عائد

پتنگ بازی پر 90 روز کیلئے پابندی عائد

(ویب ڈیسک ) صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں پتنگ بازی پر 90 روزکیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں پتنگ بازی پر دفعہ 144 کے تحت 90 روز کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے۔

کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی.نوٹیفکیشن کے مطابق  یکم جنوری سے 31 مارچ تک عوامی و نجی مقامات پر پتنگ اُڑانے، پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت، تیاری اور ذخیرہ اندوزی پر پابندی ہوگی، پتنگ بازی سے متعلق کسی بھی قسم کی سرگرمی یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی،خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانے کا انسپکٹر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کا مجاز ہوگا۔

کمشنر حیدر آباد کا کہنا ہے کہ  پابندی شہر میں پتنگ بازی کے باعث بڑھتے حادثات کے سبب عائد کی گئی ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *