پاک فوج نے افغان طالبان کی مرکزی پوسٹ پر قبضہ کر لیا

پاک فوج نے افغان طالبان کی مرکزی پوسٹ پر قبضہ کر لیا



پاک فوج نے افغان طالبان کی مرکزی پوسٹ پر قبضہ کر لیا

اسلام آباد: پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی مرکزی پوسٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ آپریشن کی خصوصی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں بہادر پاکستانی جوانوں کی کارروائی دکھائی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کرنے کے بعد پاک فوج نے طالبان کی مرکز پوسٹ کی جانب پیش قدمی کی، جس پر طالبان فورسز نے فرار اختیار کر لیا۔

پاک فوج نے بھرپور کارروائی کے دوران طالبان کے کمپاؤنڈز کلیئر کر کے دشمن کے جھنڈے اتار دیے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن تاحال جاری ہے اور اپنے تمام اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

جمعرات کی رات افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی افواج نے کابل، قندھار، پکتیا اور دیگر علاقوں میں موجود عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق، اب تک 352 افغان طالبان ہلاک اور 535 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، 130 چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں اور 26 پر پاکستان کا کنٹرول قائم ہوا ہے۔ اس کے علاوہ طالبان کے 171 ٹینک اور آرمڈ وہیکلز تباہ کیے گئے اور 41 مقامات کو فضائی کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یہ آپریشن پاکستانی افواج کی موثر حکمت عملی اور سرحدی تحفظ کی صلاحیت کا مظہر ہے، جو بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب فراہم کر رہا ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *