پاک بھارت تنازعہ بھارت کو کرکٹ کے میدان میں بڑا نقصان ہونے کا امکان 

پاک بھارت تنازعہ بھارت کو کرکٹ کے میدان میں بڑا نقصان ہونے کا امکان 

پاک بھارت تنازعہ بھارت کو کرکٹ کے میدان میں بڑا نقصان ہونے کا امکان 

(ویب ڈیسک ) آسٹریلوی میڈیا نے بھارت میں شیڈول مستقبل کے آئی سی سی ایونٹس پر بڑی پیش گوئی کردی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق   پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے آئی سی سی بھارت سے اہم ایونٹس کی میزبانی کسی اور ملک کو دے سکتا ہے،آئی سی سی نے بھارت میں  شیڈول 2029 چیمپئنز ٹرافی اور 2031 ون ڈے ورلڈکپ کے لیے متبادل میزبان ملک پر غور شروع کردیا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ   آسٹریلیا ممکنہ طور پر آئی سی سی کے گلوبل ایونٹس کا متبال میزبان ہوسکتا ہے۔

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف گروپ میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی پر آئی سی سی ، کرکٹ بورڈز اور حکومتی سطح پر اہم مذاکرات کے بعد بحران کا خاتمہ ہوا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق  بنگلہ دیش کی شرکت بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے متاثر ہوئی،ان مسائل نے کرکٹ کے اعلی حکام کو ہنگامی منصوبہ بندی پر مجبور کردیا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ  آئندہ انٹرنیشنل ایونٹس میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کے لیے متبادل وینیوز کی تلاش پر کام شروع کر دیا گیا، فنانشل پاور ہاؤس ہونے کے ناطے کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی، بھارت کے پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد اس فیصلے پر نظرثانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق  خطے میں جاری کشیدگی 2029 اور 2031 کے ٹورنامنٹس کے مینجمنٹ اور براڈکاسٹرز کے لیے خطرے کا کا باعث بن رہی ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *