
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی (نومینیشن سرٹیفکیٹ) جاری کر دیے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے اپڈیٹ کی گئی فہرست کے مطابق یہ کرکٹرز 23 جنوری 2026 تک بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی کے حامل ہوں گے۔
جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیے گئے ہیں، ان میں محمد نواز، حسین طلعت، احسان اللہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع، سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ بی پی ایل کا آغاز 26 دسمبر سے ہو گا اور یہ 24 جنوری 2026 تک جاری رہے گی۔پاکستان کے یہ کھلاڑی بنگلادیش پریمیئر لیگ کے مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کے لیے کھیلیں گے۔


















