پاکستان کاسری لنکا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف

پاکستان کاسری لنکا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف



پاکستان کاسری لنکا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف

کینڈی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 213 رنز کا ہدف مقرر کر دیا، جس میں صاحبزادہ فرحان کی سنچری اور فخرزمان کی شاندار اننگز نے کلیدی کردار ادا کیا۔

سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ سب سے نمایاں بلے بازی صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیل کر کی، جن کی 176 رنز کی شراکت نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلائی۔

دیگر بلے باز زیادہ رنز نہ بنا سکے: خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، محمد نواز اور سلمان آغا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ٹیم میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئیں، جہاں بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو ڈراپ کر کے نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا، ورنہ نیوزی لینڈ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔ اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، جبکہ سری لنکا کی دوڑ ختم ہو چکی ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *