پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ انیشیٹو نافذ کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ انیشیٹو نافذ کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ انیشیٹو نافذ کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

(ویب ڈیسک ) سال2024 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ورلڈ اکنامک فورم  نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اہم کامیابیوں کا اعتراف کرلیا۔ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ انیشیٹو نافذ کرنیوالا پہلا ملک بن گیا۔ سال2024 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ورلڈ اکنامک فورم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پاکستانی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 24 فیصد اضافہ ہوا، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ڈیجیٹل سروسز کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا عکاس ہے، حکومت پاکستان نے 18 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو فعال کیا ہے، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز ٹیکس چھوٹ، فارن ایکسچینج اکاؤنٹس سہولت فراہم کرتے ہیں،  اسپیشل ٹیکالوجی زونز ڈیوٹی فری درآمدات کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  حالیہ برسوں میں کمی کے باوجود، 2022 میں اسٹارٹ اپس نے 355 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، اسٹارٹ اپس سرمایہ کاری میں جس میں فِن ٹیک، ایڈ ٹیک، اور ایگری ٹیک نمایاں شعبے ہیں۔

رپورٹ  میں کہا  گیا ہے کہ سال 2024 میں پاکستان کی موبائل براڈ بینڈ رسائی 58.4 فیصد تک بڑھ گئی،   پاکستان کے 142 ملین سے زیادہ موبائل براڈ بینڈ صارفین ڈیجیٹل شمولیت میں اہم پیشرفت ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کی بھی تعریف کی گئی ہے۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان اقتصادی ترقی، برآمدات، اور ڈیجیٹل گورننس پر توجہ مرکوزکرتا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق   ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایک جامع ڈیجیٹل تبدیلی کا منصوبہ ہے،ایس ٹی ذی اے اور آسان کاروبار ایکٹ کے نفاذ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا، حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ہنر مند ورک فورس کی تیاری کیلئے اقدامات اٹھائے گئے، اسپیکٹرم مینجمنٹ میں اصلاحات سے کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے،  ایمازون اور گوگل جیسی بڑی کمپنیوں کا مقامی سرگرمیوں کا آغاز پاکستان کے ڈیجیٹل نظام پر اعتماد ہے۔

رپورٹ میں ورلڈ اکنامک فورم  نے مستحکم ٹیکس پالیسی ورچوئل ایس ٹی ذیزکے نفاذ کی سفارش  کی ہے۔  اسپیکٹرم نیلامی میں تیزی، انٹیلیکچوئل پراپرٹی قوانین کو مضبوط کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔  کم خدمات یافتہ علاقوں میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *