پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا



پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

اوپنر سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے

دبئی :پاکستان نے دبئی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا تاج اپنے نام کر لیا۔ قومی ٹیم کی شاندار بالنگ کے باعث بھارتی بیٹنگ لائن 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 156 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کیے۔ اوپنر سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔ احمد حسین نے 56 اور عثمان خان نے 35 رنز بنائے جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 19 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے  علی رضا نے 4 ، محمد صیام ، عبدالسبحان  اور حذیفہ رحمٰن  نے دو دو وکٹیں حاصل کیں  ۔

بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے تین، ہینل پٹیل اور کھلن پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کنیشنک چوہان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی بالنگ کے سامنے بھارتی کھلاڑی کریز پر زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ٹیم فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پوری طرح تیار تھی اور مورال بلند تھا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ بھارت نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔

یہ پاکستان کی پہلی مرتبہ انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے کی یادگار فتح ہے، اس سے قبل 2012 میں پاکستان اور بھارت مشترکہ چیمپئن رہے تھے۔ پاکستان نے اس سے قبل دو مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *