
ویب ڈیسک: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 348 رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز سمیر منہاس نے 9 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 172 رنز بنائے۔ اُن کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم 347 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ احمد حسین نے 56 رنز سکور کیے۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان 2 بار آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر 19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا ہے۔ 2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔


















