پاکستان میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے سستا ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 5 ہزار 315 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے کا ہو گیا۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 186 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونا 60 ڈالر کمی کے بعد 2355 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 236 روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے کا ہوگیا تھا۔


















