پاکستان سٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا



پاکستان سٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا

کراچی : نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھر تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 38 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

سٹاک مارکیٹ کے اہم شعبوں میں بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جن میں کمرشل بینکس، تیل و گیس کے شعبے اور او ایم سیز شامل ہیں۔ پی او ایل، ایم سی بی، پی ایس او، پی پی ایل اور یوبی ایل سمیت کئی بڑی کمپنیاں مثبت زون میں دکھائی دی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 418 پوائنٹس کی کمی کے بعد یہ 1 لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *