پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی انڈیکس 1100 پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی انڈیکس 1100 پوائنٹس بڑھ گیا



پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی انڈیکس 1100 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ نے زبردست تیزی کے ساتھ آغاز کیا۔

ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد 100 انڈیکس 1,19,706 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 39 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 1,18,536 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج کے دن کا آغاز ایک مثبت رجحان کے ساتھ ہوا جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد کی فضا بحال ہوئی۔

دوسری طرف زرمبادلہ کی مارکیٹ میں بھی معمولی بہتری دیکھنے کو ملی۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہو کر 281.50 روپے کی سطح پر آ گیا، جو گزشتہ روز 281.72 روپے پر بند ہوا تھا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *