پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا



پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، اور ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد پار کر لی۔ ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 039 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

قبل ازیں  کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی، اور ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1876 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 169 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ جبکہ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستی کا شکار ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہو کر 278.17 روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے، جو کرنسی مارکیٹ میں ایک مثبت تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *