
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 556 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ مختلف شعبوں میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا۔


















