پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں – -اردو نیوز اپڈیٹSports

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی 20 سیریز کے آخری 2 میچز کے لیے لاہور پہنچ گئیں، دونوں ٹیمیں آج ہوٹل میں آرام کریں گی۔

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے بقیہ میچز کے لیے دونوں ٹیمیں راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئیں، دونوں ٹیمیں خصوصی پرواز سے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں، جنہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچادیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج ریسٹ کریں گی اور سیریز کے بقیہ 2 میچز کے لیے کل سے لاہور میں مشقوں کا آغاز کریں گی۔

ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *