پاکستان اور مصر کی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیشرفت مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

پاکستان اور مصر کی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیشرفت مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق



پاکستان اور مصر کی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیشرفت مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور مصر کے درمیان اقتصادی شراکت داری میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق کر لیا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے یہ شراکت داری، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے مصری وزیر سرمایہ کاری حسن الخطيب سے ڈی 8 کے تجارتی وزرا کونسل کی میٹنگ کے دوران اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کو بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی۔

پاکستان اور مصر نے مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور پر ٹیکسٹائل، زراعت، فارما اور دیگر صنعتوں میں۔ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے بندرگاہوں تک رسائی بڑھانے اور ویزا سہولتوں پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈیجیٹل جدید کاری سے دونوں ممالک کا اقتصادی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ اس کے علاوہ، ترجیحی شعبوں کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے اور پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات کے ذریعے پاکستان کے تجارتی و صنعتی شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

پاکستان اور مصر نے اپنے اقتصادی تعلقات، بی ٹو بی روابط اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، اور یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ جنوبی ایشیا اور شمالی افریقہ کے درمیان تجارتی روابط میں بھی اضافہ کرے گا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *