
ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے تحت انجام پایا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، پاکستان کی جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی، جبکہ بھارت کی فہرست بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو نئی دہلی میں فراہم کی۔
پاکستان اور بھارت نے 31 دسمبر 1988 کو جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو یہ فہرستیں ایک دوسرے کو فراہم کرتے ہیں۔


















