
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ مصافحہ کیا۔
صدرآصف زرداری نےپاکستان ، بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیےمیں گفتگو کرتے ہوئے کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلادیش کرکٹ ٹیم بطور سفیرپاکستان کادورہ کررہی ہے۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیارکاکھیل پیش کررہی ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ میں اس نسل سےتعلق رکھتاہوں جس نےہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا،آج کل کی نسل علیحدگی کےدردکی کیفیت کونہیں جاسکتی،کسی بھی طرح ہمیں اس دردکامداواکرناہے۔
صدرآصف زرداری نے کہاکہ بنگالی قوم خطےکی امیرترین قوموں میں سےتھی، پاکستان اوربنگلادیش کوقریب لانےکیلئےکام کرنےکی ضرورت ہے،ہمیں دونوں ممالک کےعوام کی فلاح وبہبودکیلئےکام کرناہوگا،ملکرایسے اقدامات کرناہونگےجس سےدونوں ممالک کےعوام خوشحال ہوں۔
Source link


















