پاکستان اورمصرکی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیش رفت، دونوں ممالک کا مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق

پاکستان اورمصرکی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیش رفت، دونوں ممالک کا مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق

پاکستان اورمصرکی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیش رفت، دونوں ممالک کا مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق

ویب ڈیسک: پاکستان اورمصرکی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیش رفت، دونوں ممالک نے مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق کر لیا۔

ایس آئی ایف سی  کی معاونت سے پاکستان اور مصرکے مابین اقتصادی شراکت داری ، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی مصر کے وزیر سرمایہ کاری حسن الخطيب سے ‘ڈی-8  ‘ کے تجارتی وزراءکونسل کی میٹنگ کے دوران اہم  ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کو بڑھانے پر تفصیلی گفتگو  ہوئی۔ پاکستان اور مصرنے ٹیکسٹائل، زراعت، فارما اور دیگر شعبہ جات میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا ۔

اس کے علاوہ  بندرگاہوں تک باہمی رسائی اور ویزا سہولیات کے ذریعے تجارت کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈیجیٹل جدید کاری سے پاکستان اورمصرکا  اقتصادی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ ترجیحی شعبوں کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے اور پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لینے پر اتفاق  ہوا۔

دونوں فریقین نے  اقتصادی تعلقات، بی ٹو بی  روابط اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایس آئی ایف سی کےموثر اقدامات سے پاکستان کے تجارتی و صنعتی شعبے ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *