پاکستانی کبڈی کھلاڑی عبیداللہ راجپوت کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

پاکستانی کبڈی کھلاڑی عبیداللہ راجپوت کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

پاکستانی کبڈی کھلاڑی عبیداللہ راجپوت کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

ویب ڈیسک: پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری شافع حسین نے عبیداللہ راجپوت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں منظوری کے بعد کیا گیا۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ عبیداللہ راجپوت پابندی کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں اوران کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

چیئرمین نے مزید واضح کیا کہ کسی بھی کھلاڑی کو بغیر این او سی کے بیرون ملک کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی، 2026 میں پاکستان کبڈی فیڈریشن قومی اور بین الاقوامی سطح پر 13 ایونٹس کا انعقاد کرے گی۔

واضح رہے کہ بحرین میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کبڈی کھیلنے والے عبیداللّٰہ راجپوت کا کہنا تھا کہ ’ہر سال یہ ٹورنامنٹ بحرین میں ہوتا ہے، پہلے بھی اس کپ میں شرکت کر چکا ہوں، پہلے جس ٹیم سے کھیلا تھا انہوں نے اس بار نہیں بلایا مجھے دوسری ٹیم نے بلایا تو وہاں چلا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ حلفاََ کہتا ہوں کہ ’مجھے پتہ نہیں تھا کہ ٹیموں کا نام بھارت اور پاکستان رکھا جائے گا، گراؤنڈ میں داخل ہو رہا تھا تو دوستوں نے کہا کہ آپ بھارت کی طرف سے کھیل رہے ہو۔‘

’کمینٹیٹر کو کہا کہ وہ اعلان کر کے کہے کہ یہ بھارت پاکستان کا میچ نہیں ہے بلکہ لوکل کپ ہے، وہاں جا کر بھارت پاکستان کے نعرے لگے، میرے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ نعرے لگیں گے اور جھنڈے لہرائے جائیں گے۔‘

’یہ صرف ایک کپ ہے بلکہ ورلڈکپ نہیں تھا اور نہ ایسے ورلڈ کپ ہوتا ہے، اگر ورلڈ کپ ہوتا تو میں ضرور پاکستان سے کھیلتا، میں پاکستانی ہوں، پاکستان پر جان بھی قربان ہے، کچھ لوگوں نے منفی کمنٹس بھی کیے۔‘

انہوں نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر میری وجہ سے کسی کا دل دکھی ہوا ہے تو معافی چاہتا ہوں۔ اپنی فیڈریشن، استاد اور چاہنے والوں سے معذرت کرتا ہوں، اس کپ کو کپ ہی رہنے دیں ورلڈکپ ایسے نہیں ہوتے۔‘

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *