پاکستانی سلیبریٹیز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک، ہانیہ عامر اور دیگر کا پروفائل بھی بند

پاکستانی سلیبریٹیز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک، ہانیہ عامر اور دیگر کا پروفائل بھی بند



پاکستانی سلیبریٹیز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک، ہانیہ عامر اور دیگر کا پروفائل بھی بند

لاہور: بھارت میں پاکستانی سلیبریٹیز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک اور پابندی کا سامنا ہے۔ معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، ماہرہ خان، اقرا عزیز، بلال عباس، سجل علی اور علی ظفر سمیت کئی پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی صارفین جب ان پروفائلز تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تویوزر ناٹ فائونڈ کا پیغام ملتا ہے
بھارتی حکومت نے پاکستانی سلیبریٹیز کی سوشل میڈیا موجودگی کو محدود کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اس سے قبل، بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھی اپنے ملک میں بند کر دیا تھا، اور اب انسٹاگرام پر بھی پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پاکستانی فنکاروں کی سوشل میڈیا پر پزیرائی کے پیش نظر بھارتی حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ سوشل میڈیا کی دنیا میں پاکستانی فنکاروں کی شہرت نے سرحدوں کو عبور کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید پیچیدہ ہو گئے۔

انسٹاگرام پر پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس پر پابندی کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ان اکاؤنٹس کی موجودگی بھارت میں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ ان اکاؤنٹس تک رسائی کے دوران بھارتی صارفین کو یہ پیغام ملتا ہے: “اس کانٹینٹ پر پابندی لگانے کی قانونی درخواست کی تعمیل کرتے ہوئے یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں ہے”۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *