ٹی20 ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان 6 بھارتی 3 افغان کھلاڑی شامل

ٹی20 ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان 6 بھارتی 3 افغان کھلاڑی شامل



لاہور: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔بھارت کے 6، افغانستان کے 3 کھلاڑی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فائنل کھیلنے والی جنوبی افریقہ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بھارتی کپتان روہت شرما کو ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقررکیا گیا، بھارت کے سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں افغانستان کےرحمن اللّٰہ گرباز،راشد خان اور فضل الحق فاروقی ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کےنکولز پوران اور آسٹریلیا کےمارکوس اسٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کےاینرخ نورکیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی رکھا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بنا سکا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *