ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا؟ – اردو نیوز اپڈیٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعلان کے لیے ٹیم سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کمیٹی فیصلہ کرنے میں مصروف ہے۔ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو حتمی شکل جلد دے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم اِس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں اسکواڈ میں سے کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے 15 کرنے کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔

پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے 10 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ 24 مئی دی گئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز جون میں ہوگا اور ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *