ٹک ٹاک کا نیا نیئر بائی فیڈ فیچر متعارف مقامی مواد تک رسائی ممکن

ٹک ٹاک کا نیا نیئر بائی فیڈ فیچر متعارف مقامی مواد تک رسائی ممکن



ٹک ٹاک کا نیا نیئر بائی فیڈ فیچر متعارف مقامی مواد تک رسائی ممکن

کراچی: معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے “نیئر بائی فیڈ” کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے قریبی مقامات اور سرگرمیوں سے متعلق مواد دیکھ سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے ارد گرد کی نئی جگہوں اور دلچسپیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

یہ فیچر فی الحال برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی میں دستیاب ہے، اور کمپنی نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کی گئی بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ “نیئر بائی فیڈ” میں صارفین کو ان کی لوکیشن، پوسٹ کے موضوع اور مواد کے اپلوڈ ہونے کے وقت کی بنیاد پر مقامی مواد نظر آئے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کو سیاحت، ایونٹس، کھانے پینے اور دیگر مقامی دلچسپیوں سے متعلق ویڈیوز ملیں گی۔

کمپنی نے واضح کیا کہ لوکیشن شیئر کرنا ایک آپشن ہوگا اور یہ سہولت صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس فیچر کے تحت، اگر صارف اپنی لوکیشن شیئر کرتا ہے تو ٹک ٹاک اس کی جی پی ایس لوکیشن استعمال کرکے مقامی مواد دکھائے گا۔

مزید یہ کہ 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاؤنٹس میں “نیئر بائی فیڈ” میں مواد نظر نہیں آئے گا۔ اسی طرح، اگر کسی کا اکاؤنٹ پرائیویٹ یا “فرینڈز” یا “اونلی یو” پر سیٹ ہوگا تو بھی اس فیڈ میں ویڈیوز نہیں دکھائی دیں گی۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *