
(ویب ڈیسک ) ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے ایک اور زندگی نگل لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ٹک ٹاک بنانےکا شوق ایک اور زندگی نگل گیا۔
پولیس کے مطابق عبدالرحمن نامی لڑکا ٹک ٹاک بناتے ہوئے پسٹل سے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق عبدالرحمن کی لاش کو کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ، اہلخانہ کوئی قانونی نہیں کروانے چاہتے۔
Source link


















