ٹریفک قوانین کی پاسداری ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکرز مہم کا آغاز کردیا گیا

ٹریفک قوانین کی پاسداری ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکرز مہم کا آغاز کردیا گیا

ٹریفک قوانین کی پاسداری ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکرز مہم کا آغاز کردیا گیا

ویب ڈیسک:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد اور مثبت مہم ’ گڈ سٹیزن‘ اسٹیکرز کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت دارالحکومت کی مختلف اہم شاہراہوں اور مقامات کو روزانہ کی بنیاد پر مختص کیا جائے گا۔

اس ضمن میں اسلام آباد پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ مثال کے طور پر اگر کسی دن مارگلہ روڈ کو اس مہم کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تو وہاں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار دورانِ ڈیوٹی تمام گاڑیوں اور ڈرائیورز کا بغور جائزہ لیں گے۔

جو ڈرائیور سیٹ بیلٹ کے استعمال، ٹریفک سگنلز، رفتار کی پابندی اور دیگر ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے پائے جائیں گے، انہیں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ’ گڈ سٹیزن‘ اسٹیکرز فراہم کیا جائے گا جو گاڑی پر چسپاں کیا جائے گا۔

پولیس افسر کے مطابق اس اسٹیکر کا مقصد شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اس اسٹیکر کے حامل ڈرائیور اگر مستقبل میں کسی معمولی یا غیر ارادی ٹریفک خلاف ورزی کے مرتکب ہو بھی جائیں تو انہیں فوری جرمانہ کرنے کے بجائے تنبیہ کی جائے گی۔

تاہم یہ سہولت صرف ایک سے دو بار تک محدود ہوگی، اس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس مہم کا بنیادی مقصد سزا کے بجائے تعریف اور ترغیب کے ذریعے ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور شہریوں کو ذمہ دار ڈرائیونگ کی جانب راغب کرنا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *