ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مزید سخت جرمانے ، پابندیاں عائد  کی  جا رہی ہیں ، وزیر اعلی مریم نواز

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مزید سخت جرمانے ، پابندیاں عائد  کی  جا رہی ہیں ، وزیر اعلی مریم نواز

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مزید سخت جرمانے ، پابندیاں عائد  کی  جا رہی ہیں ، وزیر اعلی مریم نواز

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مزید سخت جرمانے اور پابندیاں عائد  کی جا رہی ہیں ۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی یاد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں ہزاروں خاندانوں سے پیارے جدا ہوجاتے ہیں،یہ ہر دل کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔روڈز پر احتیاط کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں،اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں،رفتار کی حد کا خیال رکھیں۔ پیدل چلنے والوں کو ترجیح دیں اور ہمیشہ سڑک پر احتیاط سے گاڑی چلائیں۔پنجاب حکومت روڈز کو محفوظ بنانے کے لیے جامع اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف مزید سخت جرمانے اور پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ حادثات سے بچاؤ کیلئے گاڑیوں کی فٹنس کے باقاعدہ ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔ مختلف اضلاع میں سیف سٹی اور جدید ٹریفک نظم و نسق کے اقدامات عوام کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔اگر سب سڑک پر ذمہ داری سے چلیں تو حادثات کم ہوں گے اور پاکستان کے شہری محفوظ رہیں گے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *