ٹرک حادثے میں  25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد

ٹرک حادثے میں  25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد

ٹرک حادثے میں  25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد

(ویب ڈیسک ) امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں ۔جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹنے کا واقعہ واٹ کام کاؤنٹی میں پیش آیا ۔ شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد چھتے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا رہے تھے۔حادثے کی نتیجے میں یہ تمام مکھیاں فضا میں پھیل گئیں۔

جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے  فوری طور پر علاقے کے مکینوں کو ٹرک کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور ہنگامی ادارے موقع پر پہنچے  جبکہ ماہرین  اورشہد پالنے والے افراد مکھیاں قابو کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ شہد کی مکھیاں جلد اپنے چھتوں کی طرف لوٹ آئیں گی اور صورتحال پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *