ٹرمپ انتظامیہ کا نیا اقدام۔۔۔ایچ ون بی ویزا کے لیے جانچ مزید سخت، ٹیکنالوجی شعبے کے غیر ملکی ماہرین متاثر ہوں گے

ٹرمپ انتظامیہ کا نیا اقدام۔۔۔ایچ ون بی ویزا کے لیے جانچ مزید سخت، ٹیکنالوجی شعبے کے غیر ملکی ماہرین متاثر ہوں گے



ٹرمپ انتظامیہ کا نیا اقدام۔۔۔ایچ ون بی ویزا کے لیے جانچ مزید سخت، ٹیکنالوجی شعبے کے غیر ملکی ماہرین متاثر ہوں گے

واشنگٹن :ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں کام کے خواہش مند غیر ملکی ہنرمند افراد کے لیے ایچ۔ون بی ویزا پالیسی مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق قونصلر افسران کو درخواست گزاروں کے پیشہ ورانہ پس منظر، آن لائن سرگرمیوں، سابقہ ذمہ داریوں اور ڈیجیٹل پروفائلز کا باریک بینی سے جائزہ لینے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت کیا گیا ہے تاکہ ایسے افراد کو حساس ٹیکنالوجی یا اہم شعبوں تک رسائی نہ ملے جن کے عمل یا نظریات بنیادی شہری آزادیوں سے متصادم ہوں۔ نئی سختیاں نہ صرف نئے بلکہ دوبارہ درخواست دینے والوں پر بھی لاگو ہوں گی۔

حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ نگرانی ضروری ہے، جبکہ ناقدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مبہم الزامات یا ذاتی تشریح کی بنیاد پر بھی درخواست گزار نقصان اٹھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میڈیکل جیسے شعبوں میں ایچ۔ون بی ویزا نہایت اہمیت رکھتے ہیں، اور بھارت، چین سمیت کئی ممالک کے ہزاروں ماہرین انہی ویزوں پر امریکہ میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ ویزا پالیسی میں کسی بھی تبدیلی کے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

دو دسمبر کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق امریکی مشنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست گزاروں اور ان کے اہلِ خانہ کے LinkedIn پروفائلز، سی ویز اور آن لائن سرگرمیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے، خصوصاً ان سرگرمیوں کا جن کا تعلق گمراہ کن مواد، مواد کی نگرانی، فیکٹ چیکنگ، کمپلائنس یا آن لائن سیفٹی سے ہو۔

اگر کسی درخواست گزار پر یہ شواہد مل جائیں کہ وہ امریکہ میں اظہار رائے پر پابندی یا اس کی کوششوں میں شریک رہا ہے، تو امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کے تحت اس کا ویزا مسترد کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے بھی سوشل میڈیا جانچ لازمی قرار دے چکی ہے، جبکہ گزشتہ مہینوں میں ایچ۔ون بی ویزا کی فیسوں میں اضافہ بھی کیا گیا تھا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *