(ویب ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 نے ویورشپ کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔
دنیا بھر میں کرکٹ شائقین نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کو بے حد سراہا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں چیمپئنز ٹرافی 368 ارب منٹس دیکھی گئی جو کہ بہت کی غیر معمولی ویورشپ ہے۔
یہ ویورشپ 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے، جس سے اس ایونٹ کی عالمی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ایونٹ کا فائنل میچ اب تک کی چیمپئنز ٹرافی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ بن گیا ہے۔