وہ وقت دور نہیں جب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے: راجہ پرویز

 وہ وقت دور نہیں جب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے: راجہ پرویز



 وہ وقت دور نہیں جب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے: راجہ پرویز

گڑھی خدا بخش: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر کونے سے عوام شہید بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے گڑھی خدا بخش پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے بھرپور محنت جاری رکھے گی۔

راجہ پرویز اشرف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے صبر، تدبر اور دانشمندانہ فیصلوں نے ملک کو بحرانوں سے نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے “پاکستان کھپے” کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔ راجہ پرویز اشرف نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاست میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اقتدار سے محرومی کے بعد ملک کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کی صرف حکومت گئی، وہ آج ملک اور اداروں کے خلاف زبان استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اچھے اور برے وقت میں ملک کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف حکومت ختم ہونے پر ملک دشمن بیانیہ اختیار کرنا غیر ذمہ دارانہ طرزِ سیاست ہے۔

آخر میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، وفاق اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *