وفاقی دارلحکومت میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں 

وفاقی دارلحکومت میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں 

وفاقی دارلحکومت میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں 

(ویب ڈیسک ) احسن اقبال کی صدارت میں قائم اعلی سطع کمیٹی نے مجوزہ نظام پر کام شروع کر دیا۔کمیٹی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت وفاقی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وفاقی کونسل اسلام آباد کے مسائل کے حل کی ذمہ دار ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد  میں وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور ہے، وفاقی کونسل 15 سے 20 ارکان پر مشتمل ہو گی۔کونسل کی الگ اسمبلی ہو گی، کونسل کا انتخاب بذریعہ الیکشن ہو گا۔ کونسل مئیر کا انتخاب کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف کمشنر وفاقی کونسل میں چیف سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ وفاقی کونسل بلدیاتی نظام کی جگہ لے گی۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *