وفاقی حکومت کی سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وفاقی حکومت کی سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت



وفاقی حکومت کی سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سحر اور افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے رمضان المبارک میں سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور پاور ڈویژن نے رمضان المبارک میں کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کے لیے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔

اسی طرح وفاقی وزیر توانائی نے تمام ڈسکوز کو بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے اور تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پاورڈویژن کی جانب سے ہائی لاسز والے علاقوں میں انسداد بجلی چوری مہم کے مطابق ڈیل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس فیصلے کا مقصد بقایاجات اور نقصانات میں اضافے کو روکنا ہے۔

 

وفاقی وزیر کی جانب سے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی سحر وافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور رمضان میں زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈمنیجمنٹ سحر و افطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اویس لغاری نے ڈسکوز کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *