وزیر اعلی مریم نواز کی بطور مہمان خصوصی واہگہ بارڈر پر تعمیر ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت

وزیر اعلی مریم نواز کی بطور مہمان خصوصی واہگہ بارڈر پر تعمیر ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت

وزیر اعلی مریم نواز کی بطور مہمان خصوصی واہگہ بارڈر پر تعمیر ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے بطور مہمان خصوصی واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیرِ اہتمام جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر تعمیر کیے گئے ایرینا کی خصوصی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ مہمانِ خصوصی وزیر اعلی  پنجاب مریم نواز نے ارینا کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں سینئیر منسٹر مریم اورنگزیب، کور کمانڈر لاہور، وزراء اور سینئر بیورکریسی بھی شامل تھے۔

نئے ایرینا میں شائقین کی نشستوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دی گئی ہے۔ ارینا میں تحریکِ آزادی سے آج تک پاکستان کی تاریخ و ثقافت سے متعلق پاکستان میوزیم بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ وسیع و عریض کار پارکنگ اور بابِ آزادی کے مقام پر شاہی قلعہ کی طرز پر عالمگیری دروازہ بھی نصب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نصب قومی پرچم 115 میٹر بلند تھا، اب 139 میٹر کی بلندی پر لہرا رہا ہے جو کہ ایشیا کا ساتواں اور جنوبی ایشیا کا بلند ترین پرچم ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *