
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پانچ روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن میں ہیں جہہاں وہ چین پاکستان بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف فورم کے افتتاحی اجلاس میں اپنا کلیدی خطاب کریں گے جس میں شمسی توانائی کے امکانات، گوادر بندرگاہ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے موضوعات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت یہ فورم پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔اس فورم کا بنیادی مقصد پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
اپنے خطاب سے قبل وزیراعظم پاکستان کے تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم فورم کے دوران چین کی معروف ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔
بعد ازاں وزیراعظم نانشن ون ونڈو، شینزین میوزیم اور ہواوے ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔


















