وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  چین کا 8 روزہ کامیاب دورہ مکمل کر کے لاہور واپس پہنچ گئیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا، جہاں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور دیگر اہم شخصیات ان کے ہمراہ تھیں۔

مریم نواز نے چین میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دعوت پر مختلف اہم دورے کئے۔ اس دوران، انہوں نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے کا دورہ کیا اور کمیونسٹ پارٹی کے وزیر سے ملاقات کی۔ شنگھائی میں، مریم نواز نے کمیونسٹ پارٹی کی میوزیم، جنکو سولر کمپنی اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ کیا اور ہواوے ٹیکنالوجیز کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چین میں پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کیا اور چینی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *