
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج اور ملک کے سفیر ہیں، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے بارے بات کرتے ہوئے کہا جنرل عاصم منیر کے ہوتے ہوئے پاکستان کو میلی آنکھ سے کوئی نہیں دیکھ سکتا، جو ان کی زبان پر ہوتا وہی ان کے دل میں ہوتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کے وطن کیلئے جذبے اور محبت کو سراہتا ہوں، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، اوورسیز پاکستانی ملک سے بہت محبت کرتے ہیں، انہوں نے شبانہ روز محنت کرکے بیرون ممالک نام کمایا، اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج اور ملک کے سفیر ہیں، ایک کروڑ سے زائد پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشگردوں کو فنڈنگ کون کررہا ہے ہم جانتے ہیں، جنرل عاصم منیر کے ہوتے ہوئے پاکستان کو میلی آنکھ سے کوئی نہیں دیکھ سکتا، جنرل عاصم منیر ایک سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، جنرل عاصم منیر کی زبان پر وہی ہوتا ہے جو ان کے دل میں ہوتا ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہماری افواج اپنی جانوں کا ںذرانہ دے کر قوم کے مستقبل کو محفوظ بنارہی ہیں، افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے جہاد کیا ہے جس کی عصر حاضر میں مثال نہیں ملتی، پاک فوج کے شہدا سے متعلق سوشل میڈیا پر الزام تراشی کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وطن کا جوان ہم سب کی حفاظت کے لیے اپنے بچوں کو یتیم کرجائے اور پھر سوشل میڈیا پر اس کے خلاف جو زہر اگلا جائے تو کیا وہ برداشت کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے کوئی نرم گوشہ رکھ سکتا ہے، یہی فرق ہے ہارڈ اسٹیٹ اور سافٹ اسٹیٹ میں، ہارڈ اسٹیٹ کے یہی تقاضے ہیں جب کہ سافٹ اسٹیٹ کے جو دوسرے تقاضے ہیں وہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں۔
2018 میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوچکا تھا، پی ٹی آئی حکومت کی غلطیوں کے باعث دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا، سوات اور دیگر علاقوں میں دہشتگروں کو لا کر بسایا گیا، کے پی کے اور بلوچستان میں دہشتگردی واپس آئی، پاکستان نے دہشتگری کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد افراد کی قربانیاں دیں۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مقدمات کے لئے خصوصی عدالت قائم کی جائے گی، بلوچستان اور پنجاب میں بھی ایسی عدالتیں قائم کرنے کے لئے قانون سازی کی جاری ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے یونیورسٹیوں میں 5 فیصد کوٹہ مختص کردیا، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے میڈیکل کالجوں میں 15 فیصد کوٹہ رکھا جارہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ای فائلنگ کی سہولت دی جارہی ہے،سول کورٹ کے طریقہ کار میں فوری ترمیم کی جارہی ہے، اوورسیز پاکستانی خواتین کی سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی مدت 5 سال سے بڑھا کر 7 سال کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آن لائن سیل ڈیڈ پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیاگیا، میرپورآزاد کشمیر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئےفیزیبلٹی اسٹڈی شروع کردی گئی،ہر سال 14 اگست کو کارہائے نمایاں انجام دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا،سب سے زیادہ فارن ایکسچینج بھجوانے والے 15 پاکستانیوں کو بھی سول ایوارڈ دیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے 5 ہزار بچوں کو ہنر سکھایا جائےگا، جبکہ تارکین وطن کی سہولت کے لیے میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنایا جائےگا۔
اوورسیز پاکستانی زہریلے پراپیگنڈے اور جھوٹ کو بے نقاب کریں، اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کیلیے براہ راست وزیراعظم ہاؤس سے رابطہ کریں، ملک میں بتدریج معاشی استحکام آرہا ہے، گالی دینے والے کو حقائق سے موثر جواب دینا حکمت ہے، پاکستان کشمیریوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا،غزہ میں سیز فائر کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر ہماری برآمدات سے زیادہ ہیں، نواز شریف نے ایئرپورٹس پر جس گرین چینل کا آغاز کیا تھا، چند ہفتوں میں آپریشنل ہو جائےگا۔
Source link


















