وزیراعظم کا گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب، نوازشریف کو پاکستان کی ایٹمی قوت بنانے پر خراج تحسین

گوجرانوالہ: وزیراعظم شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو حالیہ عالمی جنگ کے حالات مختلف ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دیے گئے تحفے سے پورے ضلع کی تقدیر بدل جائے گی۔ ماضی میں صرف سیاست ہوتی تھی اور ترقی کے کاموں کا دور دور تک نام و نشان نہیں تھا، لیکن نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوا اور عام آدمی کے لیے اہم منصوبے بنائے گئے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ یہ منصوبے عوام کی سہولیات بڑھانے اور معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم ہیں اور آئندہ بھی ایسے ترقیاتی اقدامات جاری رہیں گے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *