
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معیشتی میدان میں کم عرصے میں بڑی پیشرفت دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط خوش آئند ہیں اور اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم نے دفاعی پیداوار کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ معیشت کے لیے مثبت ثابت ہوگا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جانب سے تیمور ویمن سسٹم کی کامیاب لانچ پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مئی کی جنگ کے بعد پاکستانی جنگی جہازوں کی دنیا میں مانگ بڑھ گئی ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہماری افواج دہشتگردوں کے خلاف ہر روز اقدامات کر رہی ہیں اور ملکی دفاع میں ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہیں۔


















