
اسلام آباد : خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ روس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا اور وزیراعظم شہباز شریف نے 2 مارچ کو روس کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ایک غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے باعث وزیراعظم کا روس جانے کا منصوبہ مؤخر کیا گیا۔


















