وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا



وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج شام کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ اجلاس پہلے 2 مئی کو ہونے والا تھا، تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔

اجلاس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا، جو ایک متنازع موضوع بن چکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ اس منصوبے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لے جایا جائے گا، اور اس اجلاس میں باہمی رضامندی تک نہریں نہیں بنیں گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 2 مئی کو اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا، اور اس دوران پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام کے تحفظات کو سننے اور ان کے حل کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *