ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ناقابل شکست پاکستان چیمپئنز نے بھارت کو بھی ہرادیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ناقابل شکست پاکستان چیمپئنز نے بھارت کو بھی ہرادیا



ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ناقابل شکست پاکستان چیمپئنز نے بھارت کو بھی ہرادیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے 8 ویں میچ میں کامران اکمل اور شرجیل خان کی دھواں دھار اننگز کی بدولت پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو باآسانی 68 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔

شرجیل خان 30 گیندوں پر 72 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے یوں 145 پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری۔

پاکستان چیمپئنز کی بھارت چیمپئنز کے خلاف دوسری وکٹ 189 رنز پر گری، کامران اکمل 40 گیندوں پر 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ صہیب مقصود نے 51 اور شعیب ملک نے 25 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت چیمپئنز کی جانب سے آر پی سنگھ، انوریت سنگھ، دھول کلکرنی اور پون نیگی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان چیمپئنز کے 244 رنز کے تعاقب میں بھارت چیمپئنز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 175 رنز بناسکی اور اسے 68 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کی جانب سے سریش رائنا سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، روبن اُتھاپا 22، امباتی رائیڈو 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انوریت سنگھ نے 20 رنز بنائے، جبکہ یوراج سنگھ 14 اور عرفان پٹھان نے 15 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل تنویر اور سہیل خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *